نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں پر اقدمِ قتل کا مقدمہ ہو گا

31  دسمبر‬‮  2021

کراچی میں سالِ نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدم قتل کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے سال نو کے موقع پر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کے خصوصی سکواڈز تعینات کیے جائیں گے اور اسلام آباد کی اہم مارکیٹوں، پبلک مقامات پر بھی سپیشل پولیس ٹیمیں تعینات ہوں گی۔

کراچی میں سال نو کے جشن کے موقع پر شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور  اس سلسلے میں ضلع ساؤتھ میں 2250 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور  فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدم قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے سال کی خوشی میں فائر ورکس شو روکنے کی درخواست مسترد کردی۔شہری نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آج رات بارہ بجے کے لیے جاری این او سی  واپس لینے کی استدعا کی تھی۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہورہا۔ پبلک کو انجوائے کرنے دیں۔ یہ تو ابھی سعودی عرب میں بھی ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت دی ہے کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ اورہلڑ بازی کرنے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلا ف بلاتفریق قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے افراد کو جیلوں میں ڈالا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved