وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی، بیان کی ویڈیو منظرعام

31  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان کی ای لنک کےذریعے عدالت میں پیشی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان 17 دسمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے تھے اور جج نے وزیر اعظم سے بیان حلفی اور دستخطوں کی تصدیق کروائی تھی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوتھ کمشنر کی موجودگی میں بیان حلفی پر خود دستخط کیے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ بیان حلفی میں لکھے ہوئے مندرجات سے بھی واقف ہیں؟ جس پر وزیر اعظم نے مؤقف اختیار کیا کہ جی بالکل میں نے خود اپنے وکیل کو بیان حلفی لکھوایا تھا اور بیان حلفی میں جو بھی معلومات دیں وہ سچ پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیان کے ساتھ منسلک کاغذات کے بھی درست ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved