انقلابی فیصلے ہر کوئی نہیں کر سکتا، وقت بتائے گا زیادہ فائدہ مند میٹروٹرین ہے یا صحت کارڈ، وزیراعظم

31  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ صحت کارڈز بہترین اقدام ہے، کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کیے،یہ وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران صحت کارڈز کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وقت بتائےگا میٹروٹرین زیادہ فائدہ پہنچائے گا یاصحت کارڈ۔

فلاحی ریاست

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فلاحی ریاست میں ہر آدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے، اس کی ایک کڑی صحت کارڈ بہترین اقدام ہے، پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہوگا، جس کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکتا ہے۔ زیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فلاحی ریاست کی بنیاد بنانے کیلیےمصروف عمل ہیں، بدقسمتی سے فلاحی ریاست کا ماڈل مسلم دنیا میں نظر نہیں آئے گا، یورپی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آئے گی، مسلم دنیا اس سے محروم ہے، بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے، تقاریر میں ہم نے اسلام کے بڑے نعرے لگائے لیکن عملی طور پر کچھ  نہیں کیا،  رسول اکرمﷺنے جس فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی وہ بہترین ماڈل ہے، ہمارے نبی ﷺ رحمت المسلمین نہیں بلکہ رحمت للعالمینؐ تھے، ایشین ٹائیگر مدینہ کی فلاحی ریاست کےسامنے کچھ  نہیں، قوم رسول اکرمﷺکے بتائے اصولوں کو اپنائے۔

کیا ایشین ٹائیگر ریاست مدینہ کا مقابلہ کر سکتا ہے؟

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کےحکمران کہتے تھے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، کیا ایشین ٹائیگر ریاست مدینہ کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی۔ پاکستان میں وسائل اورخوشحالی مغرب میں زیادہ ہے لیکن بدانتظامی نے صورتحال بگاڑ دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خاموش انقلاب آرہا ہے، کم آمدن والےافرادکوگھر بنانے کیلئے قرض دینے کا آغاز ہو چکا ہے، 20لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئےگئے ہیں۔ ملک میں نجی شعبہ اب خودہسپتال بنائےگا جس سے پورےپ اکستان میں ہسپتالوں کاجال بچھ جائےگا۔

بعد ازاں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس کے دوران صوبے کے امور سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور امن وامان کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوامی اقدامات کے کاموں میں مزید تیزی لانےکی ہدایت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved