نیوزی لینڈ سے نئے سال 2022 کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ رات کے 12 بجتے ہی نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے۔
نیوزی لینڈ میں نئے سال کی آمد کے موقع پر شہر آکلینڈ کو روشنیوں سے سجایا گیا تھا جبکہ رات 12 بجتے ہی شہر میں موجود ہاربر برج اور بلند عمارتیں روشنیوں سے جگمگا اٹھی جبکہ آسمان بھی مختلف رنگوں سے جگمگا رہا تھا۔پوری دنیا میں نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہوا۔ آکلینڈ میں آسمان پہ قوس و قزاح کے رنگ بکھر گئے۔
آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پہ جمع لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے آئندہ سال سے اچھی توقعات وابستہ کررہی ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق شام کے چھ بجتے ہی آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر آتش بازی کا سماں ہو گا جبکہ سال نو کا جشن نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر اختتام پذیر ہو گا۔
نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک اور آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے بعد روس اور پھر آسٹریلیا میں سال نو کا استقبال کیا جاتا ہے۔