دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

31  دسمبر‬‮  2021

گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر 1 روپے 73 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہوگیا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 176 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر پر 1 روپے تک کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 110 تک ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved