نئے سال کا تحفہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی

31  دسمبر‬‮  2021

ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)  کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں69.63 روپے کمی کی گئی ہے۔

اوگرا نے بتایا کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو نئی قیمت 196روپے67 پیسے ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved