مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی پرقاتلانہ حملہ،زخمی حالت میں اسپتال منتقل

31  دسمبر‬‮  2021

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلال یاسین زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نےبلال یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلال یاسین کو پیٹ میں دو گولیاں اور ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بلال یاسین کا آپریشن جاری ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ بلال یاسین کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved