مقبوضہ جموں و کشمیر کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک

1  جنوری‬‮  2022

مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندو مذہب کے اہم ترین مندر  میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق  مقبوضہ جموں کشمیر میں ہفتہ کی صبح  ہندو  مذہب کی عبادت گاہ ویشنو دیوی مندر  میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔یہ مندر ہندو مذہب میں سب سے زیادہ قابل احترام ہندو عبادت گاہوں میں سے ایک ہے جہاں ہر روز ہزاروں  لوگ عبادت کرنے آتے ہیں۔

 حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہےکیونکہ  مندر کو جانے والا راستہ عبادت گزاروں سے بھرا ہوا تھا ، اسی دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ پیش آگیا، ہندو عبادت گزار  نئے سال کی روایتی عبادات اور دعاؤں کیلئے مندر کا رخ کر رہے تھے۔پولیس حکام نے بھگدڑ مچنے کے واقع میں 12 ہلاکتوں اور 14 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنت منہوج سنہا نے کہا ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھگدڑ کا واقعہ تقریباً رات دو بجکر 45 منٹ پر پیش آیا، انہوں نے کہا کہ مندر پر بھگدڑ کے واقعہ کی حکومت کی طرف سے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے میں جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔ مودی نےسوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کے اچھے علاج کا حکم دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved