پنجاب کے شہر جہلم میں غربت سے تنگ آ کر ایک ماں نے اپنے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی جسے موقع پر موجود لوگوں نے وہاں اسپتال میں داخل کروا دیا۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جہلم کے گاؤں ہرن پور میں پیش آیا جہاں غربت سے تنگ آ کر ماں نے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
خودکشی کی کوشش کرنے والی مذکورہ خاتون کی اسپتال میں جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان کا باپ رکشہ چلاتا ہے۔جہلم پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ماں ہی بچوں کی قاتل ہے۔