سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب مقابلے میں پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی دود فقیرا گوٹھ میں پیش آیا جہاں علاقے میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔ جس سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت برکت کے نام سے ہوئی۔
ڈاکٹر کے مطابق برکت نامی اہلکار کو گردن میں گولی لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا جب کہ دوسرے اہلکار کو کولہے میں گولی لگی جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کراچی سپرہائی وے پر ڈاکوؤں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک شہید دوسرا زخمی
1
جنوری 2022