سال 2021 میں کن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی ہوئی؟

1  جنوری‬‮  2022

محکمہ شماریات کے سروے کے مطابق گزشتہ سال کن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور کن میں کمی واقعے ہوئی۔

سال  2021 میں مہنگائی پر جاری دستاویز کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 199 روپے 78 پیسے مہنگا ہوگیا، سال کے شروع میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 973.78 روپے تھا جوبڑھ کر اوسط 1173.56 روپے ہوگیا۔

سال کے شروع میں چینی 84 روپے فی کلوفروخت ہورہی تھی جو نومبر کے پہلے ہفتے میں 140 روپے تک بھی فروخت ہوئی، اب اس کی اوسط قیمت 91 روپے 53 پیسے فی کلو ہے۔

سال2021 میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت142 روپے 75 پیسے بڑھی، مٹن 163 روپے 68 پیسے، بیف 100 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ  تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے13 پیسے اور  دہی کی فی کلو قیمت میں11 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا۔،

رپورٹ کے مطابق دال مسور 52 روپے 86 پیسے، دال چنا 17 روپے 24 پیسے، گڑ 13 روپے 50 پیسے اور لہسن 43 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔

جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ان میں ایک سال میں دال ماش 42 روپے 59 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ 56 روپے 20 پیسے اور انڈوں کی قیمت میں21 روپے 28 پیسے فی درجن کمی ہوئی جب کہ زندہ مرغی، ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved