پاکستان کابھارت کے ساتھ جوہری تنصیبات اورقیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

1  جنوری‬‮  2022

پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبا ت اورقیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں 628 بھارتی قیدیوں کی فہرست شیئر کی جن میں 51 شہری اور 577 ماہی گیر شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ساتھ بھارت میں 355 پاکستانی قیدیوں کی فہرست شیئر کی جن میں 282 شہری اور 73 ماہی گیر شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک معاہدے کے مطابق  ہرسال یکم جنوری کو ایک دوسرے جوہری تنصیبات اورسہولیات سے آگاہ کرتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ ہر سال پاکستان اور بھارت جوہری تنصیبات،قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات سے متعلق ایک دوسرے کو آگاہ کرنا ہوتا ہے اور یکم جنوری 1992 سے یہ عمل مسلسل جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved