سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کراچی سے ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار

1  جنوری‬‮  2022

کراچی  میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد  کو گرفتار کر لیا  ۔

ترجمان پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے سال 2011 میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008 میں کالعدم ٹی ٹی پی کو جوائن کیا اور امیر کے کہنے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات سمیت بارودی مواد، بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے تحریک طالبان پاکستان میں2011 میں شمولیت اختیار کی جبکہ گرفتار دہشتگرد حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008 سے کالعدم ٹی ٹی پی شامل ہے، دونوں دہشت گرد امیر کے کہنے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے،پولیس نے گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کرلی ہے، جلد مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved