جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی ہو وہی ترقی کرتا ہے، وزیراعظم

1  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان  کا عالمی مذہبی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ، جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی ہو وہی ترقی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ میں قانوی کی حکمرانی تھی۔ ہم نبی کریم ﷺ کے پیروکار ہیں اوران سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا۔ اخلاقیات کا معیار بلند ہونے کے بعد ہم عظیم قوم بنے۔

عمران خان نےعالمی مذہبی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہا کہ طاقتوراور کمزور طبقے کے لیے الگ قانون کی وجہ سے قومیں تباہ ہوئیں۔انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے راستے پرعمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے۔ پاکستان کے لوگ سب سے زیادہ سخی ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کےلارڈ ڈینیل حنان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنرپنجاب چوہدری سرور بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران لارڈ حنان نے وزیراعظم کے گرین پاکستان ویژن کی تعریف کی اور10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو بھی سراہا۔لارڈ حنان نے کہا کہ آپ کے منصوبے نےعالمی سطح پرزبردست پذیرائی حاصل کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved