کرپشن کے الزامات میں گرفتار، جنوبی کوریا کی سابقہ صدر پانچ سال بعد جیل سے رہا

1  جنوری‬‮  2022

جنوبی کوریا کی سابقہ صدر سابقہ صدر پارک گوئنکوپانچ سال بعد جیل سے رہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پارک گوئن کو کرپشن کے الزامات میں جیل بھیجا گیا تھا جنہیں تقریباً 5 سال سزا کاٹنے کے بعد جمعےکے روز رہائی ملی۔

جنوبی کوریا کی حکومت نے اپنی سابقہ صدر پارک گوئنکیلئے خصوصی معافی کا اعلان کیا تھا جو اس وقت بدعنوانی کے الزام میں 22 سال قید کی سزا کاٹ رہی تھی۔

حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ اس معافی سے قومی اتحاد کو تقویت ملے گی۔ سابقہ صدر مارچ2017 میں بدعنوانی کے الزامات اور ناجائز اثرو رسوخ کے استعمال کے سکینڈل کی وجہ سے عہدے سے ہٹائی گئی تھیں اور اس کے بعد مختلف مقدمات کی مشترکہ 22 سال کی قید کی سزا کاٹ رہی تھیں۔

69 سالہ سابق صدر 3ہزار94 افراد میں شامل ہیں جنہیں نئے سال کے موقع پر رہا کیا جانا ہے۔ معافی کا فیصلہ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سابقہ صدر نے اپنے خلاف تمام الزامات میں اپنی بے گناہی کا دعوی کیا تھا اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انھوں نے کبھی کسی قسم کی کوئی رقم قبول نہیں کی اور تمام الزامات ان کے خلاف انتقامی سازش تھی اور من گھڑت بنائے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارک کی رہائی کے بعد جنوبی کوریا میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved