طور خم بارڈرپر افغانستان سے آنیوالے ٹرک سےکروڑوں کی منشیات برآمد

1  جنوری‬‮  2022

پاک افغان سرحد طورخم پرکسٹم عملے نے افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک سے 400 کلو گرام چرس اور 250 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹم عملے نے افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک سے ساڑھے 7 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ایڈیشنل کلکٹرکسٹم محمد طیب کے مطابق کسٹم عملے نے طورخم سرحد پر افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 400 کلو گرام چرس اور 250 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔

 کسٹم حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اس منشیات کی قیمت ساڑھے 7  کروڑ روپے بنتی ہے۔،کسٹم عملے نے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved