لاہور میں بلال یاسین پر فائرنگ قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے،شہباز گل

1  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے  کہا کہ لاہور میں بلال یاسین پر فائرنگ قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے۔

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ قابل مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے۔ شہباز گِل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس اس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے بلال یاسین کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے، آپریشن کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved