وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے سابق ڈی جی بشیر میمن کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔
ایف آئی اے نے بشیرمیمن کو پوچھ گچھ کے لیے آج لاہور طلب کیا ہے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ بشیر میمن پر ملزم عمرفاروق ظہورکا نام ریڈنوٹس سے نکلوانے سمیت متعدد الزامات ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ بشیر میمن بتائیں کہ ملزم عمر فاروق ظہور سے تعلقات کی کیا نوعیت ہے؟ ملزم سے تعلقات کب سے ہیں ؟ اور کتنی نجی ملاقاتیں ہوئیں؟رپورٹ کے مطابق ملزم عمر فاروق ظہور سوئٹزرلینڈ، ناروے اور ترکی سمیت متعدد ممالک کو مطلوب ہے۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں مطلوب ملزم کی سہولت کاری سے متعلق کیس میں سابق ڈی آئی جی ایف آئی بشیر میمن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے بشیر میمن کی 15 دن کے لیے حفاطتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 15 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنےکا حکم دے دیا۔