پاکستان میں سال نو کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

1  جنوری‬‮  2022

سال نو کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا  گیا۔ جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق آج یکم جنوری 2022 بروز ہفتہ فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 26 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے  بڑھ کر 1 لاکھ 8 ہزار 196 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

دوسری جانب  فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved