شہباز شریف فوٹو شوٹ وزیر اعلیٰ تھے، عثمان بزداربات کم اور کام زیادہ کر رہے ہیں، فرخ حبیب

1  جنوری‬‮  2022

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف فوٹو شوٹ وزیر اعلیٰ تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب بات کم اور کام زیادہ کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے مالیت کا صحت کارڈ دیا جا رہا ہے جبکہ صحت کارڈ سے پاکستان کا ہیلتھ کیئر سسٹم اپ گریڈ ہونے جا رہا ہے۔ تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام موجودہ پنجاب حکومت چلا رہی ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ 750 ارب روپے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو رہا ہے اور گزشتہ سال وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 98 فیصد ترقیاتی بجٹ پر خرچ کیا جبکہ شہباز شریف فوٹو شوٹ وزیر اعلیٰ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین صرف امداد کی مد میں نہیں آئی اور حکومت کورونا ویکسی نیشن پر اب تک 2 ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے۔ کورونا کے بعد پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بات کم اور کام زیادہ کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی معیشت دوست پالیسی ہے۔ ہم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 2 ہزار 900 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved