کراچی میں پارک کی زمین پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ، 10 دکانیں مسمار

2  جنوری‬‮  2022

کراچی کےعلاقے طارق روڈ کے پارک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔

آپریشن دلکشا پارک پر قائم تجاوزات کے خلاف کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد، اینٹی انکروچمنٹ، رینجرز اور پولیس بھی موجود تھی۔مدینہ مسجد کے عقب میں دلکشا پارک کی زمین قائم کی گئی 10 دکانیں گرا دی گئیں۔

حکام کے مطابق دکانیں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھیں جنہیں سپریم کورٹ کے حکم پر گرایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طارق روڈ کے قریب واقع پارک کو بحال کرایا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے پارک کو ایک ہفتے میں واگزار کرانے کا حکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved