بلال یاسین پر حملہ عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

2  جنوری‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر ہونے والے حملے کے عینی شاہد نے سب کہانی سنا دی۔

سابق کونسلر میاں اکرام نے بتایا کہ وہ اور بلال یاسین ساتھ کھڑے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور بلال یاسین پر فائرنگ کر دی۔میاں اکرام نے بتایا کہ چوتھا فائر مس ہوا اور حملہ آور بھاگ گئے، کچھ سیکنڈز بعد واپس آئے مگر ان کا پستول پھر نہ چلا اور ملزمان سے پستول وہیں گر گیا۔سابق کونسلر نے مزید بتایا کہ بلال یاسین کو زخمی دیکھ کر ہم ان کی طرف بھاگے اور انہیں اسپتال پہنچایا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پستول پر لگے نمبروں سے چھیڑ چھاڑ کی، گولیوں پر موجود فنگر پرنٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

لیگی رہنما بلال یاسین پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، تازہ تحقیقات کے مطابق لیگی ایم پی اے پر اجرتی قاتلوں نے فائرنگ کی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان نے جس پسٹل سے فائرنگ کی وہ فرار ہوتے ہوئے ان سے گر پڑا تھا، ملزمان کے فرار کے دوارن کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی پسٹل گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ملنے والے پسٹل کو فرانزک کے لیے بھجوادیا ہے، پسٹل کس نام پر رجسٹرڈ ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved