وزیر اعلی آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی، عثمان بزدار اورشہبازشریف کے دور حکومت کے اعداد و شمار جاری

2  جنوری‬‮  2022

وزیر اعلی آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، عثمان بزدار اورشہبازشریف کے دور حکومت کے مالی سال کے اعداد و شمار  جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق بچت و کفایت شعاری کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے شہبازشریف دور حکومت کے مالی سال 18-2017 اور وزیراعلیٰ پنجان عثمان بزدار کے دور حکومت کے مالی سال 21-2020 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ وازنے کے مطابق شہبازشریف کے دور میں مالی سال میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات23 کروڑ 90 لاکھ روپے تھے جبکہ عثمان بزدار کے دور میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات 14 کروڑ 30 لاکھ روپے رہے۔

اسکے علاوہ شہبازشریف دور حکومت میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ عثمان بزدار کے دور   میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں ایک کروڑ50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب بھر میں شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ہے، ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں، عوام کے وسائل پر سب سے پہلے حق عوام کا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اشرافیہ اور مافیا نے مل کر ملک کے وسائل کو لوٹا ہے جبکہ ہم نے مافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے نام پر ذاتی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved