حکومت نواز شریف کے ضمانتی شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دے گی،فواد چوہدری

2  جنوری‬‮  2022

حکومت نے نواز شریف کے ضمانتی شہبازشریف کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وفاق نے شہباز شریف کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایاکہ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ وہ چار ہفتوں کے بعد اپنے بھائی کو وطن واپس لے کر آئیں گے، کیوں کہ اب ایسا نہیں ہوا اس لیے حکومت ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی ۔فواد چوہدری نے کہاکہ عدالت عالیہ کو اس حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے میاں شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اس لیے وفاقی حکومت نے اس ضمن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔فواد چوہدری نے انٹرویو کے دوران یہ نہیں بتایا کہ یہ درخواست کب تک دائر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شہباز شریف  بیان حلفی دیا تھا اس میں کہا تھا کہ نواز شریف چار ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جا رہے ہیں ،اس عرصے کے دوران ان کی صحت بحال ہو گئی اور ڈاکٹروں نے انہیں پاکستان جانے کی اجازت دے دی تو وہ وطن واپس آ جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved