چھ ماہ میں ملکی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ

2  جنوری‬‮  2022

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں مجموعی طور پر پاکستان کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماہ دسمبر 2021 میں ملکی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا، دسمبر میں برآمدات کا ہدف 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا، تاہم اس ماہ کل برآمدات  2 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رہیں، جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں کل برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی تھیں۔

مشیر تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں مجموعی طور پر 25 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں،  رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15 ارب ڈالر کا کل ہدف رکھا تھا۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 15 ارب ڈالر کا کل ہدف رکھا گیا تھا جو کہ ناصرف پورا ہوا بلکہ ہم نے اس سے تجاوز کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved