ہمارے معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے، وزیر اعظم

2  جنوری‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت مسلم ممالک کو ایک جیسے مسائل درپیش ہیں، ہمارے معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کے خلاف ہمیں لڑنا ہو گا اور بدعنوان قیادت ہی کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے اس لیے ہمیں کرپشن کو بھی ناقابل قبول بنانا ہو گا۔سرکاری ٹی وی سے قومی رحمت العالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام وزیر اعظم عمران خان کے عالمی اسلارز سے مکالمے کا دوسرا حصہ نشر کیا گیا۔ جس میں وزیر اعظم نے پاکستان سمیت عالم اسلام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، زیادتی کے واقعات خواتین کے ساتھ بچوں کے ساتھ بھی ہو رہے ہیں ، ہمیں زیادتی کے واقعات کے خلاف ہمیں لڑنا ہوگا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موبائل فون کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ موبائل فون سے معلوماتی مواد کے ساتھ فحش مواد بھی ملتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بدعنوان قیادت کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے، معاشرے سے کرپشن کو بھی ناقابل قبول بنانا ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved