پولیس کی کاروائی ،خواتین چور گینگ کو پکڑ لیا

2  جنوری‬‮  2022

گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نےخواتین چور گینگ کو پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے مارکیٹ میں دکانوں میں لوٹ مار کرنے والی دو خواتین گرفتار کرلیں۔ تھانہ سیٹلائٹ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین ملزمان کو دوکان میں واردات کرتے ہوئے رنگوں ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین ملزمان کے قبضے سے نقدی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے، خواتین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کی گئی، اور دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، خواتین کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved