برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ، اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایکسپورٹ سیکٹر تباہ ہو گیا تھا، فرخ حبیب

2  جنوری‬‮  2022

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایکسپورٹ سیکٹر تباہ ہو گیا ہے۔

فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ وزیراعظم عمران خان کے خصوصی اقدامات کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات ریکارڈ 25 % اضافہ کے ساتھ 15.125 ارب ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات 12.110 ارب ڈالرز تھی۔الحمد اللہ وزیراعظم عمران خان کےخصوصی اقدامات کیوجہ سے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات ریکارڈ 25%اضافہ کے ساتھ 15.125ارب ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔پچھلے مالی سال کے پہلے6ماہ برآمدات 12.110ارب ڈالرزتھی۔نواز شریف اور اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں کیوجہ ایکسپورٹ سیکٹر تباہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صرف دسمبر میں 32 % اضافہ کے ساتھ 2.761 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوئی ہیں جو پچھلے سال دسمبر  2.366 ارب ڈالرز تھی۔فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹس میں اضافہ کا رجحان ایسا ہی رہا تو انشاللہ مالی سال کے آخر میں ملکی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالرز سے زائد ہوں گی جو کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹس ہو گی۔صرف دسمبر میں 32% اضافہ کیساتھ 2.761 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوئی ہیں جو پچھلے سال دسمبر 2.366 ارب ڈالرز تھی
ایکسپورٹس میں اضافہ کا رجحان ایسا ہی رہا تو انشاللہ مالی سال کے آخر میں ملکی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالرز سے زائد ہونگی جو کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹس ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved