اپوزیشن عوام کیلئے نہیں اقتدار کیلئے شور مچارہی ہے، عثمان بزدار

2  جنوری‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ جیسے پراجیکٹ کی مثال ملنا مشکل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کو یقینی کے لئے تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی منصفانہ فراہمی پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں اولین ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت کا موقع دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے-

عثمان بزدار نے کہا کہ مفت علاج معالجے کی سہولت کا عہد پوراکررہے ہیں، حکومت پنجاب یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کیلئے 400ارب روپے فراہم کرے گی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجراء سے نہ صرف سرکاری ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوگا بلکہ پرائیویٹ ہیلتھ سیکٹر کی گروتھ بھی یقینی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، یہ وقت سیاسی انتشار پھیلا کر ذاتی مفادات کو پرو ان چڑھانے کا نہیں، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved