رواں برس کورونا کو مکمل شکست دے دیں گے، عالمی ادارہ صحت

2  جنوری‬‮  2022

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا ہے کہ 2022ء میں کورونا وائرس کو مکمل طور پر شکست دے دیں گے۔

جینوا – (اے پی پی): برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سال نو کے موقع پر ڈبلیو ایچ اوکے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ممالک کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مل کر کام کریں تو 2022ء میں اس وبا سے نجات حاصل کرلی جائے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات وائرس کے پھیلنے کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔ ٹیڈروس نے کہا کہ تنگ نظری پر مبنی قوم پرستی اورکچھ ممالک کی طرف سے ویکسین کی ذخیرہ اندوزی نے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو نقصان پہنچایا ہےاور اومی کرون کے پھیلاؤ کیلئے مثالی حالات پیدا کیے ہیں۔

ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ جتنی دیر تک ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم جاری رہے گی تب تک وائرس کے پھیلنے کے خطرات اتنے ہی زیادہ ہوں گے، اس لیے اگر ممالک مل کر کام کریں اور ویکسین کی صحیح تقسیم کریں تو اس وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved