طالبان حکومت نے کابل سے پکڑی گئی3ہزار لیٹر شراب نہر میں بہادی

3  جنوری‬‮  2022

طالبان حکومت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے پکڑی گئی تقریباً 3 ہزار لیٹر شراب نالے میں بہا دی۔

تفصیلات کےمطابق افغان جاسوسی ایجنسی نے بتایا کہ حکام نے شراب کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور بڑے پیمانے پر شراب برآمد کرلی۔

افغانستان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں انٹیلی جنس اہلکاروں کو دارالحکومت کابل میں چھاپے کے دوران پکڑے گئے شراب کے بیرل نہر میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

افغان انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ٹوئٹ کرائی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کابل کے ایک علاقے میں چھاپہ مار کر تقریباً 3 ہزار لیٹر شراب برآمد کی۔ڈائریکٹوریٹ کے مطابق کارروائی میں 3 شراب ڈیلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طالبان کے اسپیشل یونٹ نے پکڑی گئی 3 ہزار لیٹر شراب نالے میں بہا دی ہے۔خیال رہے کہ 15 اگست 2021 کو طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ملک بھر میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف چھاپوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved