پارٹی فنڈنگ کیس، مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی اسی گھڑے میں گرگئیں جو انہوں نے پی ٹی آئی کیلئے کھودا تھا

11  اکتوبر‬‮  2021

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کی درخواست منظور کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پارٹی اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

فیصلے کے بعد اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے فنانشنل ماہرین اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ دونوں سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کر سکیں گے اور آنے والے دنوں میں ہوشربا انکشافات ہوں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن) اپنے اکاؤنٹس چھپانا چاہتی تھی،  اب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو معلوم ہو گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکاؤنٹس ہیں۔

یہ دونوں پارٹیاں 4 سال سے اپنے اکاؤنٹس چھپا رہی تھیں۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گےکہ کسطرح ن لیگ کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ میں بھی استعمال ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیپلز پارٹی کے 7 اورمسلم لیگ (ن) کے 12 اکاؤنٹس ہیں جن کا دونوں پارٹیوں کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔

ان جماعتوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے اور اب دونوں اسی گڑھے میں گر گئے جہاں ہمیں گرانا چاہتے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved