برآمدات میں اضافے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاک چائنہ سرمایہ کاری فورم کا آغاز خوش آئندہ ہے،وزیر اعظم

3  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجرا خوش آئند ہے، ہماری ترجیح امپورٹس کو کم کرنا اور ایکسپورٹس بڑھانا ہے، ایکسپورٹس کوبڑھائیں گے تاکہ ملک آگے جاسکے۔
پاک چین بزنس انویسٹمنٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سرمایہ کار کے لیے وقت بہت اہم ہوتا ہے، سرمایہ کاری میں وقت کے ضیاع کو کم سے کم کر رہے ہیں، کوشش ہے سرمایہ کاری میں آنیوالی رکاوٹوں کو کم کیا جائے، ملک تب آگے بڑھے گا جب صنعتکاری کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ زراعت پرتوجہ دینی ہے،ہم اب تک موہن جودڑوکےطریقےمیں پھنسےہیں۔انہوں نے کہاکہ چین سےاربن پلاننگ بھی سیکھنی ہے، دنیاکےممالک نےایکسپورٹ کوقومی ترجیح سمجھا۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم نےمسائل حل کیے،معیشت کومستحکم کیاپھرکوروناآگیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہرپھیلنےسےفوڈسیکیورٹی،آلودگی کےمسائل ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہم نےانڈسٹریز اوربرآمدات میں اضافہ کرناہے، برآمدات میں اضافےتک ملک آگےنہیں بڑھ سکتا، کاروبار اورسرمایہ کاری میں اضافےپرتوجہ مرکوزہے، ہم چین کےسرمایہ کاروں کوسہولتیں فراہم کرتےہیں۔انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری میں جووقت لگتاہےوہ بہت زیادہ اہم ہوتاہے، سبزیاں بیچنےسےملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوگا، انڈسٹرلائزیشن سے ملک آگےبڑھےگا، پوری کوشش ہےسرمایہ کاری میں رکاوٹوں کودورکریں،۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ سرمایہ کار کیلئےوقت بہت اہمیت رکھتاہے، چینی سفیر نے کہا چینی صنعتوں کومراعات فراہم کرتےہیں۔
تقریب میں چینی سفیر نونگ ژونگ نے خطاب کرتے ہوئے پاک چائنہ سرمایہ کاری فورم پر مبارکباد بپیش کی اور کہا کہ تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے، سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجرر ثابت ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی، باہمی اور ہرسطح پر بہترین تعلقات ہیں۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ فورم سے پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں کومزید رابطوں کے مواقع ملیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved