بلال یاسین پر فائرنگ، حملہ آوروں کی تصاویر منظر عام تفتیش میں اہم پیش رفت!

3  جنوری‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کا واقعے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں حملہ آوروں کی تصاویر منظرعام پرآگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک حملہ آور نے سبز اور ایک نے کالی جیکٹ پہن رکھی تھی۔  اس کے علاوہ مسلح حملہ آوروں نے منہ پر رومال بھی لپیٹ رکھے تھے۔پولیس کو موصول ہونے والی سی سی ٹی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ دور جا کر حملہ آوروں نے اپنے چہروں سے رومال ہٹا دئیے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کا جائے وقوعہ سے50میٹر قریب لگا کیمرا خراب نکلا، ملزمان کی تصاویر شناخت کیلئے نادرا دفتر بھجوادی گئی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ملزمان ساجد عرف گرما اور ساجد ملو کے واردات میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں جن کے مطابق ملزم ساجد نے محسن ملو سے مل کر ٹارگٹ کلرز کو ہدایت دی۔ذرائع کے مطابق ساجد عرف گرما نے اسلحہ بیچنے والے سے پستول خریدا تھا، ملزم ڈیوٹی فری شاپ پر سکوں کا کام کرتا ہے اور غیر قانونی طور پر انڈر کور اسلحہ کا کاروبار بھی کرتا ہے۔ ملزم ساجد وقوعہ کے بعد سے انڈر گراؤنڈ ہو چکا ہے۔ ایک ریکارڈ یافتہ ملزم محسن عرف ملو بھی واقعہ میں ملوث ہے، ذرائع کے مطابق ساجد گرما نے محسن ملو سے مل کر ٹارگٹ کلرز کو ہدایت دی، ملزمان ساجد گرما اور محسن ملو دونوں ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں ہیں۔

سیف سٹی اتھارٹی کا جائے حادثہ سے پچاس میٹر دور لگا کیمرہ بھی خراب نکلا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے منہ پر رومال لپیٹ رکھے تھے، کچھ دور جا کر رومال ہٹائے، ملزمان کی تصاویر نادرا کو بھجوا دی گئیں، جلد گرفتار کیا جائے گا۔  تفتیشی ٹیموں نے کرائم سین سے شاہدرہ تک 60 پرائیویٹ ڈی وی آرز کی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں، جن کی مدد سے ملزموں تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ حملے میں دیسی کی بجائے ترکش نائن ایم ایم کا پستول استعمال ہوا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے 3 اسلحہ ڈیلرز سے بھی تفتیش جاری ہے۔

ادھر بلال یاسین کا میو ہسپتال لاہور کے سرجیکل آئی سی یو میں علاج جاری ہے، لیگی رہنما کو مزید کچھ روز ہسپتال میں داخل رکھا جائے گا۔ لیگی ایم پی اے کی عیادت کیلئے سیاسی رہنماؤں کی میو ہسپتال آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved