ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

3  جنوری‬‮  2022

ریحام خان نے دعوٰی کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی ہے۔

ریحام خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا کہ جب وہ اپنے بھتیجے کی شادی سے واپس آرہی تھیں تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور گن پوائنٹ پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اورسیکیورٹی کے حصول کے لیے درخواست تھانہ شمس کالونی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ریحام خان کی کی پرسنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ ریحام خان ہری پورسے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ انہیں ان کی رہاش ڈراپ کر کے نکلے تھے۔

ریحام خان نے اپنے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نام نہاد حکومت کو ایسے واقعات کا  جوابدہ ہونا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved