اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کیلئے قوانین میں نرمی کردی

25  فروری‬‮  2024

اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کیلیے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اکاؤنٹ میں موجود رقوم پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ میں بہتری لانے کیلیے ایکسپورٹرز کو اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھی ہوئی رقوم اسٹیٹ بینک سے پیشگی اجازت کی وصولی کے بغیر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام مجاز ڈیلرز کے صدور اور چیف ایگزیکٹیوز کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایکپسورٹ کی بہتری اور کاروبار کو آسان بنانے کیلیے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اسپیشل فارنس کرنسی اکاؤنٹس میں موجود رقم استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، اب اس حوالے سے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو، پاکستان بزنس کونسل، احسان ملک نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اشیاء اور خدمات کی ایکسپورٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔

انھوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں رقم کی جو حد بیان کی گئی ہے، وہ تو پہلے بھی موجود تھی، تاہم اس سے ایکسپورٹرز کے ذہنوں میں موجود بہت سی کنفیوژن دور ہوگئی ہیں، اب وہ ہر قسم کے معاملے میں فنڈز کا استعمال کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved