عمران خان بلیک میل نہیں ہوں گے، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، فواد چوہدری

3  جنوری‬‮  2022

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ عمران خان بلیک میل نہیں ہوں گے احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہ نئے سال کاآغازاسطرح کرناچاہیےکہ تلخیاں کم ہوں، 2022 بلدیاتی الیکشن کاسال ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی صوبائی جماعتیں ہیں، کے پی بلدیاتی الیکشن میں دونوں جماعتوں کےامیدوارنہیں تھے۔پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام ہے،سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مسائل کا حل دینا اورپارلیمان کو لوگوں کے مسائل حل کرنا ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان غیر جانبدار امپائر پر یقین رکھتے ہیں اور ہم صاف شفاف انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں۔خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کا جیتنا بدقسمتی ہے،پی ٹی آئی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش پہلے سال سے کی گئی،ہم پر تنقید ہوتی ہے کہ ہم لوٹے گئے پیسے واپس نہیں لاسکے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا قومی سیاست کو لیڈ کرنا بدقسمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پہلے ہی سال آگئے تھے نئے سال کا آغاز ایسے کرنا چاہیے کہ تلخیاں کم ہوں ، جے یو آئی یا ٹی ایل پی کی الیکشن میں جیت بدقسمتی کی علامت ہوتی ہے ، بڑی سیاسی جماعتوں کو خیال کرنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان 23 مارچ کواسلام آبادآئیں گےتوہمیں کوئی مسئلہ نہیں،امید ہےفضل الرحمان 23 مارچ کواسلام آبادکارخ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت پرسیاست ملک کیلئےٹھیک نہیں،بڑی جماعتیں مل بیٹھ کرمعاملات حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مکمل سیاسی اور معاشی استحکام ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات طے پا چکے ہیں، اور اب جنوری میں یہ بل پاس ہوجائے گا، اس سے ڈالر کی قیمتب بھی نیچے آئے گی جبکہ اشیا ضروریہ کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں، ساتھ ہی توانائی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف کوواپس آناچاہیے،پاکستان ان کاملک ہے،نوازشریف پیسےواپس کریں پھرجہاں جاناچاہتےہیں چلےجائیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف پیسےواپس کریں یامقدمات کاسامناکریں، عوام نوازشریف سےپراپرٹی سےمتعلق سوال پوچھ رہےہیں،موٹرسائیکل چورکے پورےخاندان کواٹھالیاجاتاہے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved