ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے امیدوار کےقتل میں بیوی ملوث

3  جنوری‬‮  2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے سٹی مئیر کے امید وارعمر خطاب شیرانی کے  کے قتل میں تیسری بیوی ملوث نکلی ، قاتل گرفتار کرلئے گئے۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اے این پی کے سٹی مئیر ڈی آئی خان کے امید وارعمر خطاب شیرانی کے قاتل گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ڈی پی اونے بتایا کہ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نا ہی دہشت گردی کا عنصر ہے، قتل میں تیسری بیوی ملوث تھی جس کو دیگر دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تیسری بیوی کے عمر خطاب شیرانی سے اختلافات تھے لیکن یہ اختلافات کس نوعیت کے تھے اس پر مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ڈی پی اونے بتایا کہ موبائل فون سمیت دیگر شواہد سے قتل کا سراغ لگایا گیا۔ جبکہ آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات سے دور روز قبل اے این پی ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، عمر خطاب شیرانی عوامی نیشنل پارٹی ڈی آئی خان کے صدر بھی تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved