سونے کی قیمت میں اضافہ

3  جنوری‬‮  2022

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ اس معمولی اضافے کے ساتھ 10گرام سونےکی قیمت 86 روپے اضافے  کے ساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 282 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1825 ڈالر ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved