ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

3  جنوری‬‮  2022

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے آئندہ ماہ سعودی عرب کے دورے کا اعلان کیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر طیب اردوان نے کہا کہ وہ فروری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ‏سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد عہد شیخ ‏محمد بن زاید النہیان نے ترکی کا دورہ کیا تھا، اور اس موقع پر صدر رجب ‏طیب اردوان نے کہا کہ وہ آئندہ برس فروری میں متحدہ عرب امارات کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں، ‏کیونکہ دونوں ممالک برسوں کے کشیدہ تعلقات کو پس پشت ڈالنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خلیجی ممالک کی طرح سعودیہ کے امریکہ کی طرف جھکاؤ کے باعث ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات ناخوشگوار رہے ہیں، جنہیں بہتر بنانے کیلئے بیک ڈور کوششیں کی جارہی تھیں، اور متحدہ عرب امارات کا بھی اس میں اہم کردار ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved