اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک نے اپنے ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی جنگ نہیں جیتی جاسکتی اورنہ ہی لڑنی چاہیے۔ پانچوں ممالک نے اتفاق کیا کہ ایٹمی ہتھیار عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، اس میں کمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر جوہری قوتوں کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو اس کا کوئی فاتح نہیں ہو گا، اس لئے اسے شروع ہی نہیں کرنا چاہیے۔
Five global nuclear powers vow to prevent atomic weapons from spreading https://t.co/x67aAJh1KH pic.twitter.com/giVfpx7Nrm
— Al Jazeera English (@AJEnglish) January 3, 2022
دنیا کی پانچوں بڑی سپر پاورز نے اس پر بھی اتفاق کیا ہے کہ تمام ممالک کو اپنے تنازعات کو ترجیحی طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دینا چاہیے۔
اعلامیہ کے مطابق جوہری استعمال کے دوررس نتائج ہوں گے اس لیے دوطرفہ اور کثیرالجہتی عدم پھیلاؤ، تخفیف اسلحہ کی پاسداری کے ساتھ ہتھیاروں کےکنٹرول کے معاہدوں اور وعدوں کی پاسداری کریں گے، اور جوہری طاقتوں میں سےکوئی دوسری ریاست کونشانہ نہیں بنائےگا۔
عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے اس بریک تھرو کی ٹائمنگ کو انتہائی اہم قرار دیا ہے، کیونکہ یہ پیش رفت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب عالمی طاقتوں کے آپسی تعلقات بھی انتہائی کشیدہ ہیں۔