کیا ناسا کا خلائی مخلوق سے رابطہ ہو گیا، ناسا نے خلائی مخلوق سے ممکنہ ملاقات کیلئے تمام مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کر لیں

3  جنوری‬‮  2022

امریکی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خلائی مخلوق سے ممکنہ ملاقات کیلئے مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ناسا نے 24 مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کی ہیں، جن میں مسلمان، عیسائی اور یہودی مذہب سمیت دیگر تمام مذاہب کے جید پیشوا شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ناسا نے اس مقصد کیلئے خصوصی پروگرام بھی تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد خلائی مخلوق سے رابطے کی صورت میں مذہبی نقطہ نگاہ کو جاننا، سمجھنا، اور اسے مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ترین ردعمل کا تعین کرنا ہے۔

ایک سال تک جاری رہنے والے اس پروگرام کو فلکی حیاتیات کے سماجی مضمرات کا عنوان دیا گیا ہے، جو پرنسٹن یونیورسٹی، نیو جرسی کےمرکز برائے مذہبی تحقیق (سینٹر فار تھیولوجیکل انکوائری) میں منعقد کیا جارہا ہے۔

مغربی جریدے دی  ٹائمز میں شائع اس پروگرام کی تفصیل شائع ہونے کے بعد دنیا بھر میں چہہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، کہ شاید ناسا نے خلائی مخلوق دریافت کر لی ہے، یا ان سے رابطے کا کوئی ذریعہ پیدا ہو گیا ہے۔

ناسا  کی جانب سےاس پروگرام کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، اوراس کے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید بھی نہیں کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved