مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

4  جنوری‬‮  2022

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔
خیا ل رہے کہ چند روز کے دوران قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جموں کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشنز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور بھارتی فورسز کی جانب سے 10 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2021 کے دوران بھی بھارتی ظلم و ستم اپنے عروج پر رہا۔ ایک برس میں 210 کشمیری نوجوانوں نے قابض فوج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا۔ایک برس کے دوران شہید ہونے والے 210 افراد میں 5 خواتین اور 5 کم عمر بچے بھے شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں اور دوران حراست 65 نوجوانوں کو قتل کیا ہے۔
قابض بھارتی فوج اور دیگر ریاستی اداروں نے مختلف کارروائیوں، گھروں کو چھاپوں اور سرچ آریشن کی آڑ میں 2 ہزار 716 افراد کو غیر قانونی حراست میں لے لیا۔ ان میں معروف سماجی رہنما خرم پرویز بھی شامل ہیں۔
پورٹ کے مطابق 2021 بھی حریت رہنماؤں کے لئے قید و بند کا سال رہا، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے یاسین ملک سمیت کئی رہنما بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی بدنام زمانہ تہار جیل میں جعلی مقدمات کی آڑ میں قید رہے۔اس کے علاوہ 4 ہزار سے زائد سیاسی شخصیات، سماجی کارکن، صحافی اور کاروباری شخصیات آواز حق بلند کرنے کی پاداش میں مختلف کالے قوانین کی آڑ میں پابند و سلاسل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved