ویڈیو،حارث رؤف کی فیلڈنگ میں بھی دھوم ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا

4  جنوری‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں باؤنڈری پر ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کردیا۔

حارث رؤف آج کل آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

حارث نے پیر کے روز میلبرن اسٹارز اور رینیگیٹس کے درمیان جاری میچ میں باؤنڈری پر ایرون فنچ کا ناقابل یقین کیچ پکڑا،جس پر ان کو کافی داد دی گئی۔

 حارث رؤف نے میچ میں 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی، ان کی   گیند پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افغانستان کے محمد نبی تھے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے چرچے تھے جنہوں نے  ہی بی  ایل میں شاندار انٹری دی تھی اور میچ کے پہلے ہی اوور میں مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved