شہباز گِل کا احسن اقبال کو چیلنج، لائیو شو میں آکر اس موضوع پربات کریں!

4  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما احسن اقبال کو چیلنج دے دیا،کہ لائیو شو میں آکر بات کریں۔
لیگی رہنما احسن اقبال نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے 2017، 2018 اور 2019 کی ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے اعداد و شمار لکھے اور کہا کہ اسے کہتے ہیں اقتدار کا جادو، عمران نیازی کے اِنکم ٹیکس میں وزیر اعظم بننے کے بعد 2 سالوں میں1 ہزار گنا اضافہ کیسے ہوا؟۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اقتدار میں آ کر آمدنی کے کونسے نئے ذرائع شامل ہوئے؟ فارن فنڈنگ کا جواب نہیں، تحائف کا جواب نہیں، اب آمدن کا بھی جواب نہیں آئے گا۔
اس ٹوئٹ کے جواب میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے احسن اقبال کو ارسطو صاحب کہہ کر مخاطب کیا اور چیلنج دیا کہ وہ لائیو شو میں بات کریں تو عمران خان کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ارسطوصاحب کل آ جائیں کسی بھی چینل پر لائیو۔ پہلے تو آپکو وزیراعظم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا اور اس کے بعد آپ سے آپکے بھگوڑے نواز اور شہباز کا حساب مانگا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved