ترین طیارہ پھرمسلم لیگ (ن) کےبندے توڑ کر لے اڑا

12  اکتوبر‬‮  2021

تفصیلات کے مطابق کہروڑپکا سےچیئرمین یونین کونسل شیخ محمد اسلم نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ شیخ اسلم کا کہنا تھا کہ شہید کانجو گروپ اور مسلم لیگ (ن) سے 40 سالہ سیاسی رفاقت ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں،اب  جہانگیر خان ترین کی قیادت میں اپنا سیاسی سفر جاری رکھوں گا۔

اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہناتھا  کہ شیخ محمد اسلم کو خوش آمدید کہتاہوں، ان کی شمولیت سے پارٹی کہروڑپکا میں مضبوط ہوگی۔ کہروڑپکا کا خستہ حال ہوچکاہے،اسے ملکر خوشحال بنائیں گے۔ لودھراں کی طرح کہروڑپکا کیلئے فنڈز کی پوری کوشش کرینگے۔

 مزید ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میری جماعت ہے ہم سب تحریک انصاف میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی جس سے عوام کو بہت تکلیف ہے، حکومت کو سارے کام چھوڑکر مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ بروقت امپورٹ کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی، گندم سمیت دیگر مسائل نہ ہوتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved