گووندا ہندو انتہاپسند تنظیم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

25  مارچ‬‮  2024

بھارتی اداکار گووندا ہندو انتہاپسند تنظیم شیوسینا کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے اداکار کو شمالی وسطی ممبئی سے لوک سبھا کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

گووندا نے 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved