عراق کا ایران سے 5 سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے ہوگیا

27  مارچ‬‮  2024

عراق کا ایران سے گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق ایران سے گیس درآمد کرے گا،اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے پر عراق کی جانب سے وزیر بجلی زیاد علی فاضل اور ایران کی جانب سے نیشنل گیس کمپنی کے حکام نے دستخط کیے۔

عراقی وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ ایران سے 5 سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے ہوگیا، ایران عراق کو  یومیہ 5 کروڑ کیوبک میٹر گیس5 سال تک فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

عراقی وزارت بجلی کے مطابق ایران سے گیس درآمد کر کے عراق بجلی پیدا کرنے کی ضروریات  پوری کرےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے خبردار کیا تھا کہ  ہرایک کو مشورہ دیتے ہیں ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved