ڈالر کی قیمت میں اضافہ

4  جنوری‬‮  2022

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 176.51 سے بڑھ کر 176.75 روپے پر بند ہوا ہے۔

ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم  مصنوعات سمیت مختلف چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved