دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

18  اپریل‬‮  2024

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہم دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو اپنےوعدے پورے کرنا ہوں گے، افغانستان ان دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور انسداد دہشت گردی پرپاکستانی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved